ماہانہ آمدن 60 ہزار سے کم ہو‘موٹر سائیکل درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ ‘ نمبر پلیٹ تصدیق شدہ ہونی چاہیے
شہری اپنا شناختی کارڈ نمبراور گاڑی کی تفصیلات9771پر بھیج کر تصدیقی کوڈ حاصل کرسکتے ہیں
لاہور(پبلک نیوز)حکومتِ نے موٹر سائیکل کے لئے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مستحق شہری موبائل ایپ یا ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے پیٹرول پر ماہانہ 100 روپے فی لیٹر تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔اس کے لئے اہم شرائط یہ ہوں گی‘درخواست گزار کی ماہانہ آمدنی 50 سے 60 ہزار روپے سے کم ہو۔موٹر سائیکل درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ اور نمبر پلیٹ تصدیق شدہ ہو۔شناختی کارڈ اور موبائل سم ایک ہی نام پر رجسٹرڈ ہوں۔اپنا CNIC اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر بھیجیں اور تصدیقی کوڈ حاصل کریں۔جلد حکومت "فیول سبسڈی ایپ 2026" لانچ کرے گی، جس کے ذریعے 12,000 سے زائد مخصوص پیٹرول پمپس سے QR کوڈ کے ذریعے سستا پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔حکام نے عوام سے کہا ہے صرف آفیشل ویب سائٹس اور کوڈز استعمال کریں اور کسی غیر مستند ایپ یا ویب سائٹ پر معلومات شیئر نہ کریں۔ شکایات یا معلومات کے لیے 0800-03000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔