وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی میں زلزلے پر افسوس کا اظہار، مدد کی پیش کش کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی میں زلزلے پر افسوس کا اظہار، مدد کی پیش کش کردی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے صوبہ بالکسر میں آنے والے زلزلے پر گہرا افسوس ظاہر کیا ہے۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تمام دعائیں اور ہمدردیاں زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں اور متاثرین کی حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی کے اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کو تیار ہے تاکہ متاثرین کو سہولت اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔یہ بیان وزیراعظم کے دفتر پریس ونگ سے جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت پر ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔