لاہور(خصوصی رپورٹ)سرکاری ہسپتالوں کی لیبارٹریوں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 7پروفیسرز کو سلیکٹ کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ پبلک سروس کمیشن سے سلیکٹ ہونے والے پروفیسرز میں فرحان رشید ،بلال غفور، عاصمہ ناز، مزینہ عارف خواجہ، ،معصومہ غضنفر ، عبدالرحمان قصرانی اور رابعہ اعظمی شامل ہیں ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ دو ماہ کے قریب کا عرصہ گزرنے کے باوجود پروفیسرز کی ہسپتالوں میں تعیناتی نہ کرسکا ہے جس سے براہ راست ہسپتالوں کے مریض بھگت کررہے ہیں۔