ڈی ڈی ایچ اوکے چھاپے، 2 لیبارٹریوں کے چالان

الہ آباد ( نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چونیاں حافظ سلیم انجم نے غیر قانونی بنی ہوئی لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2لیبارٹریوں کے چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھیج دیئے اور متعدد لیبارٹری مالکان کی دوڑیں لگ گئیں، ڈاکٹر حافظ محمد سلیم انجم نے کہا کہ غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔