جوہر آباد:روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر ایک سالا قتل، دوسرا زخمی کردیا

جوہر آباد (سپورٹس ڈیسک)جوہر آباد کے علاقہ نورپور تھل چک نمبر 29ایم بی میں روٹھ کر میکے بیٹھی بیوی کے نہ ماننے پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک سالے (برادر نسبتی)کو قتل، دوسرے کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ملزم عدنان نے دونوں سالوں عبدالرزاق اور محمدسلیم پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ والی بال میچ دیکھنے جار ہے تھے۔محمد سلیم موقع پر دم توڑ گیا جبکہ عبدالرزاق شدید زخمی ہوا ،جسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔