آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا جس کا مقصد آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستانی حکام سے مذاکرات کرنا ہے۔
یہ وفد وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ٹیکس ریونیو، اخراجات میں کنٹرول، اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔آئی ایم ایف کی ٹیم ٹیکس نظام میں اصلاحات، صوبوں کے زرعی ٹیکس، پنشن اسکیموں، اور ترقیاتی اخراجات پر بھی بات کرے گی۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف پاکستان کے وعدوں کی تکمیل کا جائزہ لے کر قرض کی اگلی قسط کا فیصلہ کرے گا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق، آئی ایم ایف کے ساتھ یہ مذاکرات پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے بہت اہم ہیں اور اس پر آئندہ بجٹ کی حتمی شکل اور قرضوں کی ادائیگی کے انتظامات کا انحصار ہوگا۔