پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویسٹ انڈیز میں روٹھے شائقین کو کرکٹ کی جانب دوبارہ راغب کرنے کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے، جس کے تحت ویسٹ انڈیز میں پہلی بار رات کو ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد شائقین کی دلچسپی دوبارہ بحال کرنا اور کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں نیا جوش پیدا کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ویسٹ انڈیز میں سبائنا پارک میں پنک بال ٹیسٹ میچ کے لیے فلڈ لائٹس کی اَپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم رواں ماہ اپنے دورے کے دوران جمیکا میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔ اس سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کو ڈے نائٹ ٹیسٹ قرار دیا گیا ہے اور یہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ویسٹ انڈیز میں ابھی تک پنک بال کے ساتھ ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا، اس لیے کرکٹ بورڈ نے شائقین کو دوبارہ متوجہ کرنے کے لیے اس سیزن میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سبائنا پارک میں فلڈ لائٹس کی اَپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے تاکہ یہ انٹرنیشنل معیار کے مطابق آ سکے، کیونکہ لائٹس کے خراب معیار کی وجہ سے اب تک یہاں کوئی ڈے نائٹ انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا گیا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو، کرس ڈہرنگ نے بتایا کہ آسٹریلوی بورڈ تیسرا ٹیسٹ ڈے نائٹ فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے تیار ہے، تاہم یہ انحصار سبائنا پارک میں نئے لائٹنگ سسٹم کی تنصیب پر ہے۔جمیکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ڈونووان بینیٹ نے کہا کہ ابتدائی طور پر لائٹس کی تنصیب جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع تھی، تاہم تکنیکی مسائل کے باعث اس میں تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ لائٹس انگلینڈ سے منگوا کر نصب کی جا رہی ہیں۔یہ اقدام ویسٹ انڈیز میں کرکٹ کے تیز تر فروغ اور شائقین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور اس کے ذریعے کرکٹ کی عالمی سطح پر مقبولیت کو مزید بڑھانے کی امید کی جا رہی ہے۔