نئے سال کے پہلے روز خوشخبری،تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

کوہاٹ میں ایک دن میں 4100 بیرل تیل اور10.5 ملین معکب فٹ گیس کی پیداوار ہوئی
کوہاٹ (آئی این پی )سال 2026 کے پہلے دن ہی پاکستان کیلئے  اچھی خبر ،  کوہاٹ میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ترجمان او جی ڈی سی کے جاری اعلامیہ  کے مطابق  کوہاٹ میں نشپا بلاک سے تیل اور گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق براگزئی ایکس 1 کنویں میں 5170 میٹر تک ڈرل کیا گیا، جس کے بعد ایک دن میں 4100 بیرل تیل اور10.5 ملین معکب فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی۔