پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت، پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا

پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت، پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد: پمز اسپتال میں 14 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پولیس نے بھی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اسپتال کے معطل افسران کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں، جبکہ تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے بھی تمام نامزد افسران کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس فوجداری قانون کے تحت پمز سانحے کی تحقیقات کررہی ہے اور دفعہ 174 کے تحت انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی انکوائری کے نتائج کی روشنی میں کی جائے گی۔