باٹاپور کے علاقے سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق، مقتول کو 3 سے 4 گولیاں ماری گئی ہیں اور اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی پائے گئے ہیں، جس سے ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی یا تشدد کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔