پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بابر مرغی کو نشانہ بنایا، نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا:پولیس
ملتان(خصوصی رپورٹ ) ملتان کے تجارتی اور گنجان آباد علاقے گل روڈ پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا معروف ٹک ٹاکر بابر قریشی عرف بابر مرغی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ پاک گیٹ کی حدود میں واقع گل روڈ پر پیش آیا، جہاں پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بابر مرغی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے دوران ٹک ٹاکر کو دو گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی گر پڑا، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔