وزیراعظم اپنا گھر سکیم کیلئے قرضوں کے اجرا میں 83فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کیلئے منظور شدہ ہائوسنگ فنانسنگ دو ماہ میں 117 فیصد اضافے کے بعد 313 ارب روپے ہوگئی۔وزارت خزانہ کے اعلا میہ کے مطابق 111 فیصد اضافے سے 53 ہزار 127 قرضے منظور کیے گئے،جون 2026 سے اب تک قرضوں کے اجرا میں 83 فیصد اضافہ ہوا ،ہائوسنگ فنانسنگ کیلئے2 ماہ میں45ارب روپے کی رقم جاری کی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر اسکیم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، منظور شدہ ہائو سنگ فنانسنگ دو ماہ میں 117 فیصد اضافے کے بعد 313 ارب روپے ہوگئی،اسی عرصے میں 111 فیصد اضافے سے 53 ہزار 127 قرضے منظور کیے گئے، جون 2026 سے اب تک قرضوں کے اجرا میں 83 فیصد اضافہ ہوا اور 8 ہزار 739 قرضے جاری کیے گئے۔وزارت خزانہ کے مطابق ہائو سنگ فنانسگ کا فائد ہ صرف گھرحاصل کرنے تک محدود نہیں،تعمیرات سے سیمنٹ، اسٹیل اور تعمیراتی سامان کی طلب بڑھتی ہے،چھوٹے اوردرمیانے کاروباروں میں زیادہ سرگرمی سے روزگار اورزیادہ معاشی ترقی ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر اسکیم سے لوگوں کے لئے اپنے گھر کا حصول آسان ہو رہا ہے