پروازوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کے اعتماد اور بڑھتی ہوئی مانگ کا مظہر ہے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پی آئی اے کا لندن کے فضائی اپریشن میں توسیع کا فیصلہ، ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے 27 اکتوبر سے روزانہ پاکستان سے لندن کیلئے پروازیں بھرے گا، ہفتہ وار 5 پروازیں اسلام آباد اور 2 پروازیں لاہور اور لندن کے مابین آپریٹ کی جائیں گی۔ اس وقت پی آئی اے لندن کیلئے 4 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کے اعتماد اور بڑھتی ہوئی مانگ کا مظہر ہے ۔