ایکسائز دفاتر میں پرائیویٹ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن‘کرپشن پرمتعدد انسپکٹر معطل

لاہور میں پروفیشنل ٹیکس کے   انسپکٹر فیصل حسین بھٹی ‘زون 16 جیا موسی کے انسپکٹر محمد ندیم کو  معطل کر دیا گیا
 انسپکٹر تنزیلہ عبدالرحیم   بھی معطل ‘انسپکٹر ملک جمیل اور جونیئر کلرک قیصر ہما گلزار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور(دانش منیر)سیکرٹری مسعود مختار اور ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے کرپشن کے خلاف واضح احکامات پر عملدرآمد ‘ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں  مبینہ کرپشن میں ملوث انسپکٹرز معطل کر دیئے گئے‘لاہور میں پروفیشنل ٹیکس کے   انسپکٹر فیصل حسین بھٹی کو معطل کر دیا گیا‘زون 16 جیا موسی کے انسپکٹر محمد ندیم کو بھی معطل کر دیا گیا‘زون 18 سلامت پورہ کی انسپکٹر تنزیلہ عبدالرحیم کو بھی معطل کر دیا گیا‘چنیوٹ سے عامر شبیر کو بھی معطل کر دیا گیافیصل آباد کے انسپکٹر میاں محمد  ارشاد اور کانسٹیبل واجد علی  کو بھی معطل کر دیا گیا‘دریں اثناء ایکسائز دفاتر میں پرائیویٹ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا‘ڈائریکٹر ریجن سی شاہد علی گیلانی کے دو افراد کو عہدے سے ہٹا دیا‘انسپکٹر ملک جمیل اور جونیئر کلرک قیصر ہما گلزار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا‘ہد علی گیلانی کے دونوں ملازمین کو ڈی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیاڈی جی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ عمر شیر  چٹھہ کے احکامات پر پرائیویٹ افراد کے ذریعے کام کرنے والے ملازمین  کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے‘ڈائریکٹر ریجن اے مشتاق فریدی نے کہا ہے پرائیویٹ افراد کی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں بالکل بھی گنجائش موجود نہیں ہے