ویڈیو وائرل ، مقدمہ 3 نامزد اور8نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شیرا کوٹ کے علاقے میں معمولی جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور چائے کے پیسے مانگنے پر ہوٹل پر سرعام فائرنگ کر دی گئی۔ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کو اندھا دھند گولیاں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تین نامزد ملزمان عدنان، مہر بلال اور کالی سمیت آٹھ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ہوٹل سے چائے منگوائی اور پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہوگئی، تاہم مقامی معززین نے معاملہ صلح پر ختم کروا دیا۔