سیلابی صورتحال میں ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے: مریم اورنگزیب

سیلابی صورتحال میں ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے: مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں سیلابی صورتحال پیدا ہوتے ہی ڈیمز کی ضرورت پر بات شروع ہو جاتی ہے اور یہ حقیقت ہے کہ ڈیمز کی تعمیر سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے جو فلڈ مینجمنٹ کا اہم حصہ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متاثرینِ سیلاب کی بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس کے تحت متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا اور ان کے لیے نئے گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ متاثرین کو ایسے علاقوں میں بسایا جائے جہاں مستقبل میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہ ہو۔مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے غیر قانونی لکڑی کی کٹائی کی روک تھام پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لیے یہ بھی واضح کیا جائے گا کہ کون سے راستے پانی کے قدرتی گزرگاہ ہیں تاکہ مستقبل میں ماحولیاتی اور جانی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔