ون پلس کا نیا بجٹ فون ’ون پلس 15‘ طاقتور بیٹری اور بہتر کیمرا کے ساتھ متعارف

ون پلس کا نیا بجٹ فون ’ون پلس 15‘ طاقتور بیٹری اور بہتر کیمرا کے ساتھ متعارف

ویب ڈیسک: چینی کمپنی ون پلس نے اپنی نئی بجٹ فون لائن اپ ‘ون پلس 15’ اور ‘ون پلس 15 آر’ چین میں متعارف کرائے ہیں۔

یہ فونز جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں جن میں طاقتور بیٹری اور اعلیٰ معیار کے کیمرے شامل ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے ٹیکنالوجی سسٹمز کو بھی اپگریڈ کیا گیا ہے۔’ون پلس 15‘ میں 8-6 انچ اسکرین، اسنیپ ڈریگن چپ، اور اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم شامل ہے۔ اس کا بیک 50 میگا پکسل کے تین کیمروں اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرے کے ساتھ ہے۔ بیٹری کی گنجائش 7300 ایم اے ایچ ہے، جس کے ساتھ 50 واٹ کا فاسٹ چارجر اور 120 واٹ کا وائرلیس چارجر بھی دیا گیا ہے۔ فون میں 8، 12، اور 16 جی بی ریم اور 256 یا 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ، کمپنی نے ’ایسے 6‘ کو بھی متعارف کرایا ہے، جو کہ بعد میں عالمی سطح پر ‘ون پلس 15 آر’ کے نام سے پیش کیا جائے گا۔ اس کے قیمتیں چین میں 1,55,000 سے 2,10,000 روپے کے درمیان رکھی گئی ہیں، اور ممکن ہے کہ پاکستان میں قیمتیں کم ہو جائیں۔ یہ فونز جلد ہی دیگر مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہوں گے۔