بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 881 ہوگئیں: این ڈی ایم اے

 سب سے زیادہ پنجاب میں 223 افراد، خیبر پختونخوا میں 48 جاں بحق ہوئے:رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہوئے جن میں سے پنجاب میں 223 افراد جاں بحق اور 648 زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے  نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں سے48 افراد جاں بحق، 359 زخمی ہوئے، سندھ میں 58 افراد جاں بحق، 78 زخمی ہوئے ہیں جب کہ بلوچستان میں اب تک بارشوں سے 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں سے 41 افراد جاں بحق، 52 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں 37 افراد جاں بحق، 31 زخمی ہوئے جب کہ اسلام آباد میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوئے۔