پانڈا بانڈز کے اجرا ء میں چینی بینکوں سے تعاون حاصل کریں گے:وزیرخزانہ

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا  ہے کہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں بینکوں سے بھرپور سپورٹ حاصل کریں گے اور یہ منصوبہ آن ٹریک ہے۔وزارت خزانہ  سے جاری بیان  کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گورنر بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے حکام سے ملاقات میں پانڈا بانڈز کے اجرا اور پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا نے پانڈا بانڈز کے اجرا میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔