بھارتی شہر نوئیڈا میں ایک نوجوان کی بلند عمارت کی 43ویں منزل سے گرنے کے باعث موت واقع ہوگئی، جس کے بعد رہائشیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے نوجوان کی شناخت جین کے نام سے ہوئی ہے، جو مذکورہ عمارت میں ایک روز کے لیے اکیلا رہنے آیا تھا۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے مبینہ طور پر بالکونی سے چھلانگ لگائی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔رپورٹس کے مطابق واقعے کی مبینہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس کا پولیس جائزہ لے رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے جائے وقوع کے آس پاس موجود افراد سے بھی معلومات حاصل کیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر نوجوان کے ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کی بات سامنے آئی ہے، تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ نوجوان کے اہلِخانہ کو بھی واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔