سوڈان: العبید میں دو ڈرون حملے، 10 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

سوڈان: العبید میں دو ڈرون حملے، 10 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

سوڈان کے شہر العبید میں دو مختلف ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق پہلے ڈرون حملے میں کردفان یونیورسٹی کے ہاسٹل کو نشانہ بنایا گیا، جہاں طلبہ اور شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے۔اگلے روز بے گھر خاندانوں کے لیے قائم ایک پناہ گاہی مرکز پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔شمالی کردفان کی مقامی حکومت نے دوسرے حملے کی ذمہ داری ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) پر عائد کی ہے، تاہم تنظیم کی جانب سے فوری طور پر اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب یونیسیف کے مطابق العبید میں ایک الگ پناہ گاہ پر ڈرون حملے میں ایک بچہ ہلاک اور 12 بچے زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے مطابق شہر اور اس کے گردونواح میں جون کے دوران ڈرون حملوں کے نتیجے میں 45 شہری ہلاک اور 41 زخمی ہوئے تھے۔