روس کے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے، 8 افراد ہلاک، 34 سے زائد زخمی

روس کے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے، 8 افراد ہلاک، 34 سے زائد زخمی

روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا کے علاقوں میں واقع ایئرپورٹس کو نشانہ بنایا۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی، زمینی اور بحری راستوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیاروں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے۔آزاد ذرائع سے دونوں فریقین کے دعوؤں کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔