فرانس میں تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری، 1,747 افراد گرفتار

فرانس میں تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری، 1,747 افراد گرفتار

فرانس میں تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی اور داخلہ پالیسی کے خلاف طلبہ کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے، جبکہ گزشتہ روز مختلف مقامات پر مظاہرے پُرتشدد ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس بھر میں ہزاروں طلبہ نے احتجاج کیا۔ بعض مقامات پر مظاہرین نے کوڑے دانوں کو آگ لگا دی، پولیس کی رکاوٹیں توڑیں اور سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی۔رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران بعض مظاہرین نے پولیس پر فائر کریکرز پھینکے، جس کے بعد کئی مقامات پر پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کے احتجاج کے دوران 1747 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق پیر سے جاری احتجاج کے دوران اب تک 5 ہزار سے زائد افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔احتجاج کے باعث جمعے کے روز فرانس بھر میں 700 سے زائد اسکول بند رہے، جس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔