ٹرک ، وین میں تصادم ،3 افراد زخمی

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)سیدوالا روڈ پر ڈھاری جٹاں کے قریب منی ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں3 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 38 سالہ عارف، 17 سالہ بلال اور 16 سالہ مدثر شامل ہیں۔