لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے لاہور بورڈ کی جانب سے آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود اعلان نہ کرنے کے خلاف محمد نبیل انور کی درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب کر لیا،درخواست میں م ئوقف اپنایا گیا کہ دوسری پوزیشن اعلان نہ ہونے سے سکالرز شپ نہیں مل رہی، استدعا ہے کہ عدالت لاہور بورڈ کو دوسری پوزیشن کے لیے نام کا اعلان کرنے کا حکم دے۔