راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، یوں اسے پلے آف مرحلے کے میچ میں شکست کی صورت میں بھی فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک اور موقع ملے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آنے کیلئے کراچی کنگز کو بڑے مارجن سے شکست دینا تھی، جس میں وہ کامیاب رہی۔