مبینہ چوری پر نوجوان کے گلے میں رسی ڈالکر تشدد

فورٹ عباس( خصوصی رپورٹ )فورٹ عباس کے چک نمبر 230 -9/R میں لوگوں نے مبینہ طور پر اپنی ہی عدالت لگا کرچوری کے الزام میں پکڑے نوجوان کی تذلیل اور تشدد کیا۔متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ کے مطابق بیٹے وسیم کو مبینہ طور پر کپاس چوری کرتے پکڑا گیا اور پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے موقع پر ہی لوگوں نے اپنی نام نہاد عدالت لگا لی۔ مبینہ طور پر نوجوان کو جانور بنا کرگلے میں رسی ڈالی گئی، کان پکڑوائے، ڈنڈوں، مکوں سے تشدد بھی کیا گیا۔اہلِخانہ کے مطابق اس واقعے میں آصف اقبال ، عباس ، منیر ، اکرم مجھیرو اور متعدد افراد ملوث ہیں جن کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔