افغانستان میں گھر کے اندر آئی ای ڈی کی تیاری کی ویڈیو سامنے آگئی

افغانستان میں گھر کے اندر آئی ای ڈی کی تیاری کی ویڈیو سامنے آگئی

افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک مبینہ دہشت گرد کی جانب سے گھر کے اندر آئی ای ڈی تیار کرنے کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آئی ہیں۔

ویڈیو میں ایک شخص کو گھر کے اندر آئی ای ڈی تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ قریب ہی بچے بھی موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دیسی ساختہ آئی ای ڈیز کی تیاری اور مبینہ فروخت کے حوالے سے بھی دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔سیکیورٹی اور دفاعی ماہرین کے مطابق ایسے واقعات میں شہری آبادی، خصوصاً بچوں کی موجودگی، تشویش کا باعث بنتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے بچوں کو بطور ڈھال استعمال کیے جانے کے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔دوسری جانب طالبان حکومت پر دہشت گرد گروہوں کو سہولت فراہم کرنے کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں، تاہم ان دعوؤں اور ویڈیو کے مکمل پس منظر کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔