پی ٹی آئی کا فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان، کل سے لانگ مارچ شروع ہوگا

پی ٹی آئی کا فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان، کل سے لانگ مارچ شروع ہوگا

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی نے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کل سے مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 پارٹی کے مطابق لانگ مارچ کو ختم یا مؤخر کرنے کا فیصلہ بانی چیئرمین کی ہدایت سے مشروط ہوگا۔رات گئے ہونے والے اجلاس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ لانگ مارچ کے نتیجے میں وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت یا پی ٹی آئی کے خلاف ممکنہ اقدامات کا خدشہ ہے۔اجلاس میں حکومتی ممکنہ اقدامات سے بچنے کے لیے لانگ مارچ مؤخر کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مارچ مؤخر نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ مؤخر کرنے کا فیصلہ بانی چیئرمین ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں تجویز دی کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے۔پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کی تھی؛ پارٹی نے ستمبر 27 کے بجائے 4 اکتوبر کو پشاور سے اسلام آباد روانگی کا اعلان کیا تھا۔