نیشنل بیچ والی بال چمپئن شپ 28 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی

 چمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل بیچ والی بال چیمپئن شپ 28 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی اسلام آباد والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشن کی ٹیموں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔یہ چیمپئن شپ نیشنل بیچ والی بال چیمپئن 28 اکتوںر سے یکم نومبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ اسلام آباد کی ٹیم نیشنل بیچ والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔اسلام آباد کی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کا اعلان چند روز بعد کر دیا جائے گا یہ ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔