صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا موقف ہے کہ کوئی ایسی چیز اچانک سے نہیں ہونی چاہیے
کراچی(آئی این پی )صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنرراج لگانے کی باتیں قبل ازوقت ہیں، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا موقف ہے کہ کوئی ایسی چیز اچانک سے نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم کا بھی یہی موقف تھا،کسی صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی جمہوری لحاظ سے ناپسندیدہ ہے۔ایک انٹرویو میں یر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گورنر راج سے متعلق بہت زیادہ بحث ہو رہی ہے صدر اور وزیراعظم کی میٹنگ فارمل تھی وزیراعظم امریکا سے آئے تھے تو دورے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں کے پی سے متعلق بھی بات ہوئی، صدر اور بلاول بھٹو کا موقف ہے کہ کوئی ایسی چیز اچانک سے نہیں ہونی چاہیے، کسی صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی جمہوری لحاظ سے ناپسندیدہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ گورنرراج یا ایمرجنسی لگانی ہے اور ہمیں قائل کرنے آئے تھے جو صدر اور بلاول کاموقف ہے وہی وزیراعظم کا بھی موقف تھا