لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب

 ہائیکورٹ نے سیاسی اجتماع، جلسے ‘ جلوس کے دوران سرکاری وسائل پر پابندی عائد کی تھی: درخواست گزار 
پشاور (آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ہیلی کاپٹر اور سرکاری وسائل استعمال کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔  توہین عدالت کی درخواست سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کی جانب سے بیرسٹر یاسین رضا عدالت میں پیش ہوئے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 23 اکتوبر 2025 کو فیصلہ جاری کیا تھا جس میں سیاسی اجتماع، جلسے اور جلوس کے دوران سرکاری وسائل پر پابندی عائد کی تھی تاہم 4 اکتوبر کو وزیراعلی خیبر پختون خوا نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہوئے لکی مروت میں سیاسی لانگ مارچ میں شرکت کی اور وہ اس لانگ مارچ کی قیادت کررہے ہیں