ڈیم سارہ مولالی چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری بن گئیں

ڈیم سارہ مولالی چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری بن گئیں

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیم سارہ مولالی چرچ آف انگلینڈ کی تقریباً 500 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری منتخب ہوئی ہیں۔

وہ 106ویں آرچ بشپ اور 63 سال کی عمر کی ہیں۔ڈیم سارہ مولالی 7 سال تک لندن کی بشپ رہ چکی ہیں، سابقہ دائی رہ چکی ہیں اور اپنے آپ کو حقوق نسواں کی حامی قرار دیتی ہیں۔چرچ آف انگلینڈ نے 2014 میں خواتین کو بشپ بننے کی اجازت دی تھی۔ آرچ بشپ کا عہدہ تقریباً ایک سال سے خالی تھا، جسٹسن ویلبی نے بچوں سے جنسی زیادتی کے کیس میں رپورٹ نہ کرنے کے الزام پر استعفیٰ دیا تھا۔