غزہ کی امدادی کشتیوں پر اسرائیل کا قبضہ، تقریباً 500 کارکنان گرفتار

غزہ کی امدادی کشتیوں پر اسرائیل کا قبضہ، تقریباً 500 کارکنان گرفتار

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا۔

پولینڈ کے جھنڈے والی اس کشتی پر 6 افراد سوار تھے۔اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کی تمام کشتیوں کو قبضے میں لے کر تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کیا، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، بارسلونا کی سابق میئر ادا کولو اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کے مطابق 200 سے زائد کارکنان کو صحرائے نقب کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے تحت کارروائی ہوگی۔

کشتیوں پر قبضے اور کارکنان کی گرفتاری کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔ کولمبیا نے اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے اور فری ٹریڈ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا، جبکہ جرمنی، فرانس، برطانیہ، اسپین، یونان اور آئرلینڈ نے عملے کے حقوق کے احترام پر زور دیا۔ اقوامِ متحدہ کی نمائندہ فرانچسسکا البانیز نے اسرائیل کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔