ایس پی موبائلز کی ہسپتال آمد، ڈی ایس پی کی عیادت

ڈاکٹرز سے ملاقات، طبی سہولیات و علاج معالجہ پر اطمینان کا اظہار
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی موبائلز ارسلان زاہد نے نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال جا کر طبیعت بگڑنے پر زیرعلاج ڈی ایس پی مبشر اعوان کی عیادت کی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی موبائلز نے ڈاکٹرز سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات و ضروریات بارے دریافت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آفیسرز اور آفیشلز کی فلاح و بہبود اور علاج معالجہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ الحمدللہ ڈی ایس پی مبشر اعوان روبہ صحت ہیں۔