سیمنٹ کی مجموعی فروخت 16فیصداضافہ ریکارڈ

پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات20فیصدبڑھ کر 2.589 ملین ٹن رہیں
ڈیوٹی اور ٹیکسز میں رعایت سینمو مزید بہتر ہوسکتی،ترجمان مینوفیکچررز 
کراچی(خصوصی رپورٹ)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت بمعہ برآمدات 12.161 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.461 ملین ٹن کے مقابلے میں 16.25 فیصد زیادہ ہے،اس دوران مقامی فروخت 9.573 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی 8.319 ملین ٹن کے مقابلے میں 15.08 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق برآمدات میں بھی 20.81 فیصد اضافہ ہوا اور پہلی سہ ماہی میں برآمدات 2.589 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 2.143 ملین ٹن کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ دوسری جانب جولائی 2025 میں 31.24 فیصد اور اگست 2025 میں 13.47 فیصدماہانہ اضافے کے بعدستمبر 2025 میں سیمنٹ کی فروخت میں 7.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،یعنی ستمبر 2025 میں کْل فروخت 4.250 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کی 3.970 ملین ٹن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں صنعت کی مقامی سیمنٹ فروخت ستمبر 2025 میں 3.418 ملین ٹن رہی جو کہ ستمبر 2024 کی 2.988 ملین ٹن کے مقابلے میں 14.38 فیصد زیادہ ہے، اسکے علاوہ برآمدات میں اس دوران 15.25 فیصد کمی آئی اور حجم کم ہو کر 831,966 ٹن رہا جو ستمبر 2024 میں 981,646 ٹن تھا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کیترجمان نیکہا کہ سیمنٹ انڈسٹری کی نمو مزید بہتر ہوسکتی ہے بشرطیکہ حکومت ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں رعایت دے جو آخرکار صارفین کیفائدے میں ہوگا۔