ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر سمیت 4افسروں کے تبادلے

تقرری کے منتظر جواد حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری پی ڈی ایم اے تعینات 
لاہور( کرا ئم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 4 افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔تقرری کی منتظر آمنہ عمران کو ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفئر اینڈ بیت المال تعینات کردیا گیا۔تقرری کے منتظر جواد حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری پی ڈی ایم اے تعینات کردیا گیا۔تقرری کے منتظر محمد طیب کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ گوجرانولہ احمد نواز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دریں اثنا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نیاو پی ایس کی بنیاد پر چار سینئر رجسٹرارز کے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں۔ سر گنگارام ہسپتال کی سینئر رجسٹرار اوبس اینڈ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ناہید اختر کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر آف اوبس اینڈ گائنی تعینات کر دیا گیا۔ نشتر ہسپتال ملتان کے سینئر رجسٹرار سرجری ڈاکٹر ظفر اقبال ملک کو نشتر یونیورسٹی ملتان میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر آف سرجری تعینات کر دیا گیا۔ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور کے سینئر رجسٹرار سرجری ڈاکٹر زاہد مسعود کو قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر آف سرجری تعینات کر دیا گیا۔ لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور کی سینئررجسٹرار اوبس اینڈ گائنی ڈاکٹر ماریہ مقصود کو لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر آف اوبس اینڈ گائنی تعینات کر دیا گیا۔