بیوی اور بہنوں پر تشدد کرنے والا ملزم پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی خواتین کو فوری انصاف اور مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے سرگرم باغبانپورہ میں بیوی اور بہنوں پر تشدد کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا گیا ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں تشدد کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کی گئی کالر نے بتایا کہ ملزم نے بیوی اور بہنوں کو کمرے میں بند کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایاورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیاابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی اور بہنوں پر تشدد کیاپولیس نے خواتین کو کمرے سے نکال کر مکمل تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔