لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو زہر دے کر مارنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو زہر دے کر مارنے والا ملزم نوید اقبال کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نوید اقبال اپنی بیوی سونیا کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا، ملزم نوید نے دوسری شادی بھی کر رکھی تھی اور سونیا پر تشدد کرتا تھاملزم نوید اقبال کو جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او ملت پارک آصف فرید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔