ویب ڈیسک: نواز شریف ہسپتال کو 22 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری
پنجاب حکومت نے مختلف ہسپتالوں کو گرانٹس جاری کی ہیں۔ نواز شریف ہسپتال کو 22 کروڑ 20 لاکھ روپے، کوٹ خواجہ سعد ہسپتال کو 36 کروڑ 80 لاکھ روپے، اور شاہدرہ ہسپتال کو 25 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف آف تھامالوجی کو 7 کروڑ 30 لاکھ روپے، اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو 56 کروڑ 10 لاکھ روپے کی گرانٹس بھی جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ متعلقہ ہسپتالوں کے اکاونٹس میں منتقل کر دیا ہے۔