ویب ڈیسک: روس کی مشہور کار ڈیلرشپ کمپنی الیگزی مرسڈیز نے 1950 اور 60 کی دہائی کی مقبول ترین گاڑی مرسڈیز بینز SL 300 کا منی مگر پرتعیش ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس کی قیمت 49 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
یہ چھوٹی مرسڈیز اپنی بناوٹ، ڈیزائن اور فیچرز میں اصل SL 300 سے کافی حد تک مشابہت رکھتی ہے اور اسے نہ صرف بچوں کے لیے بلکہ بڑوں کے لیے بھی ایک مہنگا لگژری کھلونا کہا جا رہا ہے۔
نمایاں خصوصیات:
وزن اُٹھانے کی صلاحیت: 120 کلوگرام تک
موٹر: 1.5 کلو واٹ الیکٹرک موٹر
رفتار: 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک
سیٹس: ایڈجسٹ ہونے والی لیدر سیٹس
انٹیریئر: ایلومینیم ڈیش بورڈ، اصلی میٹرز اور سوئچز
اضافی فیچرز: فنکشنل لائٹس، میوزک کے لیے سب ووفر، ٹرانسمیشن موڈ سلیکٹر
ڈیزائن: کلاسک مرسڈیز کا مشہور تھری پوائنٹ اسٹار لوگو
اگرچہ اس منی ماڈل کی قیمت ایک عام گاڑی سے بھی زیادہ ہے، لیکن روس میں اسے ایک لگژری اور کلیکٹرز آئٹم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی کار شوقین افراد کے ساتھ ساتھ ایسے بچوں کے لیے بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جنہیں والدین یہ منفرد اور نایاب تحفہ دینا چاہتے ہیں۔