خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تین ہزار نئے اساتذہ کی عارضی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس پر سالانہ تقریباً تین ارب روپے لاگت آئے گی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈرز بھی بھرتی کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔کابینہ نے سرکاری سکولوں اور کالجوں کو پائلٹ بنیادوں پر آؤٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دی ہے، تاہم آؤٹ سورسنگ سے موجودہ اساتذہ کی ملازمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور تعلیم بچوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔