پاکستان کی نوجوان آبادی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے ، خالد مقبول صدیقی

ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بااختیار، ہنر مند اور کارآمد شہری بنائیں
اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بااختیار، ہنر مند اور کارآمد شہری بنائیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔وہ اسلام آباد میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے منعقدہ  دو روزہ بین الاقوامی ڈائلاگ  سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی  64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل  ہے، جو کہ ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 30 لاکھ نوجوان پاکستان کی لیبر مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہم انہیں روزگار کے قابل کیسے بنائیں اس کا جواب اور حل ہمیں ایسے ڈائلاگ اور پالیسی نشستوں سے مل سکتا ہے