اسلام آباد(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہونے سے متعلق درخواست داخل دفتر کرتے ہوئے جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر سماعت کی، جس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے ریاست علی آزاد سمیت دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکالت ناموں پر دستخط ہوگئے ہیں