کئی برسوں تک مندر محل میں قیام کرے گی عقیدت مند عبادت کریں گے
کماری کو شاکیہ قبیلے سے چنا جاتا ہے اور اس کے لیے سخت شرائط ہوتی ہیں
جلد، آنکھیں، بال اور دانت مکمل بے داغ ، بچی کو اندھیرے سے خوف نہ ہو
کٹھمنڈو(آئی این پی )کماری نیپال کی ایک مذہبی روایت ہے، جس میں ایک کم عمر لڑکی کو دیوی کا درجہ دیا جاتا ہے اور خاص رسومات کے تحت اس کی عبادت کی جاتی ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کے مطابق آریا تارا شاکیہ نامی یہ بچی نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے تعلق رکھتی ہے اور اب آنے والے کئی برسوں تک مندر محل میں قیام کرے گی جہاں عقیدت مند اس کی عبادت کریں گے۔نئی کمارِی کو اس وقت منتخب کیا گیا جب نیپال بھر میں ہندوں کا سب سے بڑا تہوار دسائیں منایا جا رہا ہے۔ آریاتارا نے سابقہ کمارِی ترشنا شاکیہ کی جگہ لی ہے، جنہیں بلوغت کو پہنچنے کے بعد روایت کے مطابق عام انسان تصور کیا جاتا ہے۔کماری کو نیوار برادری کے شاکیہ قبیلے سے چنا جاتا ہے اور اس کے لیے سخت شرائط ہوتی ہیں، جیسے کہ جلد، آنکھیں، بال اور دانت مکمل طور پر بے داغ ہوں اور بچی کو اندھیرے سے خوف نہ ہو۔ عام طور پر یہ انتخاب 2 سے 4 سال کی عمر کے درمیان کیا جاتا ہے