ہم اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں، وزیر خارجہ پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے،خارجہ پالیسی وفاقی حکومت کا اختیار ہے‘کیا بنانی ہے اس نے طے کرنا ہے
یہ صرف اکیلے وزیراعظم کا فیصلہ نہیں ہوتا‘اختلاف رائے جمہوریت ہے، آئین کے مطابق کام کریں گے:فیصل کریم کنڈی کیساتھ پریس کانفرنس
پشاور(آئی این پی )قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے ہم نے اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں، وزیر خارجہ رلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے،خارجہ پالیسی وفاقی حکومت کا اختیار ہے، وفاق نے طے کرنا ہے کہ ملک کی کیا پالیسی ہونی چاہیے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنر ہائو س پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت ہے، آئین کے مطابق کام کریں گے، ہم نے اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم اتحادی ملکوں کے ساتھ ملکر چل رہے ہیں۔ن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہم نے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خزانہ پہلے ہے وضاحت کرچکے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا گئے ہیں، یہ صرف اکیلے وزیراعظم کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ جب آئین کے مطابق چلیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، صوبے کے حقوق، نئے صوبوں کی تشکیل، این ایف سی کی تشکیل ان سب کی آئین میں وضاحت ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔