طالبان رجیم کو واضح کردیا دہشت گردی کو ختم کریں، کیسے؟ یہ آپ کا کام ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

طالبان رجیم کو واضح کردیا دہشت گردی کو ختم کریں، کیسے؟ یہ آپ کا کام ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں، یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں کیونکہ وہ ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کے سروں کے فٹ بال بنا کر کھیلتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر خوشی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے ڈرون حملوں کے بارے میں کہا کہ پاکستان کا امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں، اور نہ ہی ہمارے یہاں سے کسی قسم کے ڈرونز افغانستان جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں اور استنبول میں طالبان کو بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کو کس طرح کنٹرول کرنا ہے۔انہوں نے دہشت گردی اور منشیات کی لعنت کے خلاف جاری کارروائیوں کی تفصیلات بھی فراہم کیں، اور کہا کہ پاکستان کی فوج اور انٹیلی جنس ادارے روزانہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے رہتے ہیں، جن میں کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔مزید برآں، انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرحد ۲۶۰۰ کلومیٹر پر مشتمل ہے، اور سرحدی گارڈز دہشتگردوں کو داخل کرنے کی کوششوں کو روک رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے اندر اور باہر اتحاد اور یکجہتی سے ہی دہشتگردی اور امن کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔