لاہور(کرائم رپورٹر)جعلی فینسی غیر قانونی غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی کر دی گئی ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کا بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات پررواں ماہ جعلی فینسی غیر قانونی غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کو 1لاکھ 12 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے نمبر پلیٹس میں چھیڑ چھاڑ یا رد و بدل کرنے میں موٹر سائیکل سوار سر فہرست ہے نمبر پلیٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا رد و بدل کرنے پر 74 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی 12 ہزار سے زائد کاروں کو غیر نمونہ غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر بھاری جرمانے کئے گئے 3125 سے زائد موٹر سائیکل گاڑیوں کو جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر سخت قانونی کارروائی کی گئی ای چالان اور کیمروں سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس کے ہندسوں کو چھپانے پر 5 ہزار سے زائد موٹرسائیکل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی19 ہزار سے زائد کمرشل گاڑیوں کو نمبر پلیٹس میں رد و بدل پر بھاری جرمانے اور سخت قانون کارروائی کی گئی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق صوبہ بھر میں کمرشل نان کمرشل ہر قسم کی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔نمبر پلیٹ گاڑی کی پہچان ہیگاڑی کی پہچان کو چھپانا قانونا جرم ہے۔بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ جعلی غیر قانونی نمبر پلیٹس لگا کر اپنا مستقبل تاریک مت بنائیں۔شہری ایکسائز کی رجسٹرڈ اور نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس کا استعمال کریں۔