گاڑی کو حادثہ ،2پولیس اہلکار شہید

لاہور(کرائم رپورٹر )موٹروے پر تھانہ صدر سمندری کی حدود میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں دو اہلکار شہید جبکہ آٹھ زخمی ہوگئیابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی گاڑی لاہور سے ملتان جارہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتاری کے دوران بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں اہلکار قمر اور ظفر موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ نعمان، سعید، رب نواز، نعیم، قدیر سمیت آٹھ اہلکار زخمی ہوئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔