لاہور (کرائم رپورٹر)صدیق ٹریڈ سینٹر فلائی اوور سے موٹر بائیک گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب ایک موٹر بائیک فلائی اوور سے اچانک نیچے جا گری۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق بائیک سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔